QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن، اسکروٹنی کمیٹی کو ہفتے میں تین روز اجلاس کرنے کی ہدایت

19 Jan 2021 23:37

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن بغیر کسی دباوَ کے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہروقت تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسکروٹنی کمیٹی کو ہفتے میں کم از کم تین روز اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن بغیر کسی دباوَ کے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہروقت تیار ہے۔ اعلامیے کے مطابق فارن فنڈنگ کیس سے متعلق موجودہ الیکشن کمیشن نے خاطر خواہ پیشرفت کی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کو ہفتے میں کم ازکم تین روز اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 911170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911170/الیکشن-کمیشن-اسکروٹنی-کمیٹی-کو-ہفتے-میں-تین-روز-اجلاس-کرنے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org