0
Wednesday 20 Jan 2021 00:13

ٹک ٹاک بناتے ہوئے طالبعلم ٹرین تلے آکر جاں بحق

ٹک ٹاک بناتے ہوئے طالبعلم ٹرین تلے آکر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ٹک ٹاک بناتے ہوئے سائنس کالج سمن آباد میں زیرتعلیم طالب علم ٹرین تلے آکر جاں بحق ہوگیا۔ ٹک ٹاک نے ڈجکوٹ کے رہائشی صائم کی جان لے لی۔ 19 سالہ صائم سائنس کالج سمن آباد میں زیرتعلیم تھا جو ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین تلے آکر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جنرل اسپتال سمن آباد منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ملک میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران حادثات میں کئی نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اورزخمی ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش