0
Wednesday 20 Jan 2021 00:23

تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کا نام پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ہے، مریم نواز

تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کا نام پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ہے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کا نام پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ہے۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی کو خفیہ رکھنے کی 4 بار درخواستیں دیں، فارن فنڈنگ کیس کی صرف 70 سماعتیں ہوئیں جبکہ عمران خان نے کیس ملتوی کرانے کی 30 بار کوشش کی، پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کا نام پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں آئین ہے نہ انصاف، کیا الیکشن کمیشن نے عوام کے ووٹ کی عزت کروائی لہذا ہم آج الیکشن کمیشن کو اس کی آئینی ذمہ داری یاد کرانے آئے ہیں اور حکمران دیکھ لیں کہ جب عوام لانگ مارچ کرکے یہاں پہنچیں گے تو کیا حال ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 911180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش