0
Wednesday 20 Jan 2021 07:41

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر جلسہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار تھا، شیخ رشید

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر جلسہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار تھا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مریم نواز کے خطاب پر جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز براڈ شیٹ کی باتیں کرنے سے پہلے اس معاملے کو پڑھ لیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ شریف خاندان کے لیے دوسرا پاناما ثابت ہوگا، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آج پھر ہاتھ ہوگیا، وہ احتجاج کررہے ہیں، بلاول بھٹو عمر کوٹ میں جشن منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  آج اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار تھا، پی ڈی ایم کی ریلی میں لیڈر بڑے تھے، جھنڈے بڑے تھے، مگر کارکن نہیں تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کارکنوں نے پی ڈی ایم کی قیادت کو سلام کہہ دیا، آج کے ناکام شو کے بعد یہ کل کی جگہ آج لانگ مارچ کرلیں، ان کا خیر مقدم کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 911212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش