QR CodeQR Code

برطانیہ، ایک دن میں کورونا سے 1610 اموات

20 Jan 2021 08:14

ملک بھر میں 33 ہزار نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ کئیر ہومز میں اموات دگنی ہو گئی ہیں۔ اس صورتحال میں اسکاٹش حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا پابندیاں فروری کے وسط تک جاری رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وبا کے باعث برطانیہ میں اموات کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، ایک ہی روز میں سولہ سو دس اموات ہو گئیں۔ ملک بھر میں 33 ہزار نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ کئیر ہومز میں اموات دگنی ہو گئی ہیں۔ اس صورتحال میں اسکاٹش حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا پابندیاں فروری کے وسط تک جاری رہیں گی۔ ادھر کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے کے بعد برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک قرنطینہ میں چلے گئے۔ میٹ ہینکوک کو موبائل ایپ کے ذریعے کورونا متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے کا علم ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 911215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911215/برطانیہ-ایک-دن-میں-کورونا-سے-1610-اموات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org