0
Wednesday 20 Jan 2021 08:17

تمام ملکی و بین الاقوامی سکالرشپس کی تفصیلات کو وزارت تعلیم کی ویب سائیٹ پر لنک کر دیا گیا

تمام ملکی و بین الاقوامی سکالرشپس کی تفصیلات کو وزارت تعلیم کی ویب سائیٹ پر لنک کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی ہدایات پر پاکستانی طلبہ و طالبات کے لئے تمام ملکی و بین الاقوامی سکالرشپس کی تفصیلات کو وفاقی وزارت تعلیم کی ویب سائیٹ پر لنک کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ طلبہ کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سہولت متعارف کرائی ہے، اگر ایک ہی پروگرام کے لئے مختلف ڈونر ایجینسیز کی سکالرشپس موجود ہیں تو اس سے طلبہ کے پاس چوائس ہوگی کہ زیادہ موزوں سکالر شپ سے استفادہ کر سکیں، طلبہ و طالبات کو اب مختلف ویب سائیٹس پر جا کر سکالرشپس ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

انکا کہنا تھا کہ ناصرف اس سے طلبہ کا قیمتی وقت اور توانائی کی بچت ہوگی بلکہ تمام قابل اعتماد و مفید معلومات ایک ہی جگہ پر میسر ہونگی۔ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی ویب سائٹ پر ایچ ای سی کی ملکی وغیر ملکی سکالرشپس کے علاوہ نیسٹ سکالرشپس، جائیکا سکالرشپس، کوآئیکا سکالرشپس، شیوننگ سکالرشپس، فل برائیٹ سکالرشپس، آسٹریلین ایڈ سکالرشپس، فرانس سکالرشپس، ہنگری سکالر شپس، یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن سکالرشپس، جرمن اکیڈیمک ایکسچینج سروس، چائنہ سکالرشپس کونسل، ترکی سکالرشپس اور ورلڈ بینک، ایشین ڈیویلپمنٹ بینک اور اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک کی سکالرشپس کو لنک کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 911216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش