QR CodeQR Code

پی آئی اے نے روز ویلٹ ہوٹل کے لیے ایک اور پیکیج مانگ لیا

20 Jan 2021 08:24

سرکاری ذرائع کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن آج ای سی سی سے سمری کے ذریعے منظوری لے گا۔ ای سی سی نے 2 ستمبر 2020ء کو بھی روز ویلٹ ہوٹل کے لیے 14 کروڑ 20 لاکھ کا مالی پیکیج منظور کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی ائیر لائن پی آئی اے کی ملکیت نیو یارک کے معروف ہوٹل روز ویلٹ کا مالی بحران پھر شدت اختیار کر گیا ہے جس پر قابو پانے کے لیے حکومت ایک اور مالی پیکج دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ اعلی سطحی سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہےکہ روز ویلٹ ہوٹل کے لیے 3 کروڑ 55 لاکھ 77 ہزار ڈالر کا ایک اور پیکج دیے جانے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، جس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی قائم کردہ اعلی اختیاراتی کمیٹی کرے گی۔ اس حوالے سے ایوی ایشن ڈویژن بدھ کو ای سی سی سے سمری کے ذریعے منظوری لے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے لیے اضافی فنڈز کے لیے اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی سربراہی میں بنے گی، کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ایوی ایشن اور سیکرٹری قانون و انصاف شامل ہوں گے۔سرکاری حکام نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ ای سی سی نے 2 ستمبر 2020ء کو بھی روز ویلٹ ہوٹل کے لیے 14کروڑ 20 لاکھ کا مالی پیکج منظور کیا تھا جو وزارت خزانہ نے سالانہ 59 لاکھ ڈالرز سود پر بینک سے بطور قرض لیا تھا۔ 


خبر کا کوڈ: 911220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911220/پی-ا-ئی-اے-نے-روز-ویلٹ-ہوٹل-کے-لیے-ایک-اور-پیکیج-مانگ-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org