QR CodeQR Code

رائے طاہر کو نیا آئی جی بلوچستان تعینات کر دیا گیا

20 Jan 2021 09:02

ذرائع کے مطابق رائے طاہر تقریباً 6 سال سے سی ٹی ڈی پنجاب میں تعینات ہیں، رائے طاہر کو صوبہ بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رائے طاہر کو نیا آئی جی بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رائے طاہر تقریباً 6 سال سے سی ٹی ڈی پنجاب میں تعینات ہیں، ان کی کمان میں پنجاب سے 2 ہزار دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ رائے طاہر کو صوبہ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 911223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911223/رائے-طاہر-کو-نیا-آئی-جی-بلوچستان-تعینات-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org