QR CodeQR Code

ٹرمپ کا الوداعی خطاب

ہم نے وہی کیا جو ہم کرنے آئے تھے

20 Jan 2021 09:56

اپنے ویڈیو پیغام میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فخر ہے کہ میں دہائیوں میں وہ پہلا صدر ہوں، جس نے کوئی نئی جنگیں شروع نہیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے اپنا الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے وہی کیا، جو ہم کرنے آئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے بحیثیت امریکی صدر اپنا الوداعی خطاب بذریعہ یوٹیوب کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فخر ہے کہ میں دہائیوں میں وہ پہلا صدر ہوں، جس نے کوئی نئی جنگیں شروع نہیں کیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ میں نے اپنے دورِ صدارت میں مشکل اور سخت ترین لڑائیوں کا انتخاب کیا کہ آپ نے مجھے اسی لیے منتخب کیا تھا۔ امریکی صدر نے الوداعی خطاب میں یہ بھی کہا ہے کہ اب ملک کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہماری قومی عظمت سے اعتماد کے ضیاع کا ہے۔


خبر کا کوڈ: 911231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911231/ہم-نے-وہی-کیا-جو-کرنے-ا-ئے-تھے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org