QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں 20 ہزار ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

20 Jan 2021 10:31

صوبائی حکومت کو ویکسین ملتے ہی پہلے مرحلے میں پشاور، سوات، بنوں اور ایبٹ آباد میں محکمہ صحت کے اہلکار کو انجکشن کے ساتھ دیگر 290 سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے دوران فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والے 20 ہزار ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس اور دیگر اہلکاروں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ صحت کے اہلکاروں کو دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وباء سے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے متاثر ہونے سمیت اموات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے پہلے مرحلے میں محکمہ صحت کے اہلکاروں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی حکومت کو ویکسین ملتے ہی پہلے مرحلے میں پشاور، سوات، بنوں اور ایبٹ آباد میں محکمہ صحت کے اہلکار کو انجکشن کے ساتھ دیگر 290 سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ این سی او سی اور خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے نے بھی حکومتی اقدام کو سراہا، ان کے مطابق آئسولیشن وارڈز میں ڈیوٹی دینے والے طبی عملے کو ترجیحات میں رکھا جائے۔ ویکسین لگانے کیلئے محکمہ صحت کے 100 اہلکاروں کو اسلام آباد میں باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 911241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911241/خیبر-پختونخوا-میں-20-ہزار-ڈاکٹروں-اور-پیرامیڈیکس-کو-کورونا-ویکسین-لگانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org