QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان آج جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے

20 Jan 2021 10:38

اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی قیادت اور کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آج بروز بدھ 20 جنوری کو جنوبی وزیرستان جائیں گے۔ دورے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جنوبی وزیرستان آمد پر وزیراعظم عمران خان وانا اور مولے خان سرائے جائیں گے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی قیادت اور کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔ مقامی رہنما نصیر اللہ وزیر کے مطابق جنوبی وزیرستان آمد پر وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان پروگرام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی قبائلی مشران کے ساتھ بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ اہم دورے کے دوران علاقے کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 911244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911244/وزیراعظم-عمران-خان-ا-ج-جنوبی-وزیرستان-کا-دورہ-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org