QR CodeQR Code

پشاور، مکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، والدہ 7 بچوں سمیت زخمی

20 Jan 2021 10:53

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے انہیں حیات آباد برن سینٹر ریفر کر دیا گیا، زخمیوں میں 2 بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ رشید گڑھی محمود آباد میں علی الصبح گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ کے نتیجہ میں خاتون 7 بچوں سمیت جھلس کر زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2 بچوں کی حالت نازک بتائی گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق منگل کی صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے کے قریب رشید گڑھی میں مہربان نامی شخص کے گھر میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں اُس کی 40 سالہ اہلیہ بسما، 15 سالہ ریحان، 10 سالہ عثمان، 8 سالہ ابوبکر، 4 سالہ شعیب، 10 سالہ شمائلہ، 3 سالہ ثناء اور 2 سالہ آصفہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے انہیں حیات آباد برن سینٹر ریفر کر دیا گیا، زخمیوں میں 2 بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 911249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911249/پشاور-مکان-میں-گیس-لیکج-کے-باعث-دھماکہ-والدہ-7-بچوں-سمیت-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org