0
Wednesday 20 Jan 2021 10:59

خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 253 نئے کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 253 نئے کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 8 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، صوبے میں کورونا سے ہونے والی کُل اموات 1799 ہوگئیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں کورونا کے 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 64078 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 455 مریض صحتیاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 58803 ہوگئی، صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد 3476 ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش