QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 253 نئے کیسز رپورٹ

20 Jan 2021 10:59

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 455 مریض صحتیاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 58803 ہوگئی، صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد 3476 ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 8 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، صوبے میں کورونا سے ہونے والی کُل اموات 1799 ہوگئیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں کورونا کے 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 64078 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 455 مریض صحتیاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 58803 ہوگئی، صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد 3476 ہیں۔


خبر کا کوڈ: 911252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911252/خیبر-پختونخوا-میں-کورونا-سے-مزید-8-افراد-جاں-بحق-253-نئے-کیسز-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org