QR CodeQR Code

جوبائیڈن مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق ٹرمپ کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے

20 Jan 2021 11:10

اپنے ایک بیان میں نامزد امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ حوثی جنگجوؤں کو دہشتگرد قرار دیے جانے سے انسانی بحران سنگین ہونے کا خطرہ درپیش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ کے نامزد وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔ جوبائیڈن انتظامیہ کے نامزد وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا امریکا کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثی جنگجوئوں کو دہشتگرد قرار دیے جانے کے فیصلے پر بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، حوثی جنگجوؤں کو دہشتگرد قرار دیے جانے سے انسانی بحران سنگین ہونے کا خطرہ درپیش ہے۔ علاوہ ازیں نامزد وزیر خارجہ نے روس سے ہتھیاروں کے موجودہ معاہدے میں ایک سال توسیع کا بھی عندیہ دیا۔


خبر کا کوڈ: 911254

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911254/جوبائیڈن-مقبوضہ-بیت-المقدس-سے-متعلق-ٹرمپ-کا-فیصلہ-واپس-نہیں-لیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org