QR CodeQR Code

راجکماری بتائے کہ بیرون ملک 76 جائیدادیں کس کی ہیں، فردوس عاشق اعوان

20 Jan 2021 13:07

اپنی ٹوئٹ میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے فری ہینڈ اور بغیر کسی رکاوٹ کے پی ڈی ایم کا جھوٹ کی گردان پر مبنی رونا دھونا تو ہوگیا، جتنے لوگ اکٹھے کئے اس سے کہیں زیادہ تعداد میں لوگ سہولت بازاروں میں موجود ہوتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ راجکماری بتائے کہ بیرون ملک 76 جائیدادیں کس کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں‘‘، سے جانی جانے والی جعلی راجکماری لندن ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد قوم کو سچ بتائے، مریم نواز بتائے کہ برطانیہ، پاکستان اور سعودی عرب میں اربوں روپے کی 76 جائیدادیں کس کی ہیں، اپنے مفرور بھائیوں کی مختارِ خاص ہونے کے ناطے ان جائیدادوں میں اس کا حصہ کتنا ہے؟۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فری ہینڈ اور بغیر کسی رکاوٹ کے پی ڈی ایم کا جھوٹ کی گردان پر مبنی رونا دھونا تو ہوگیا، جتنے لوگ اکٹھے کئے اس سے کہیں زیادہ تعداد میں لوگ سہولت بازاروں میں موجود ہوتے ہیں، پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 911272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911272/راجکماری-بتائے-کہ-بیرون-ملک-76-جائیدادیں-کس-کی-ہیں-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org