0
Wednesday 20 Jan 2021 13:54

فردوس شمیم کا استعفیٰ جمع، حلیم عادل شیخ نئے اپوزیشن لیڈر ہونگے

فردوس شمیم کا استعفیٰ جمع، حلیم عادل شیخ نئے اپوزیشن لیڈر ہونگے
اسلام ٹائمز۔ فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرا دیا اور کہا کہ حلیم عادل شیخ نئے قائد حزب اختلاف ہوں گے، انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ آج اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرا دیا اور کہا بطور اپوزیشن لیڈر سندھ اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں، استعفے کی کاپی کچھ روز قبل وزیراعظم کو بھی واٹس ایپ کی تھی۔ فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ لیڈر اپوزیشن کی ذمہ داری مجھے میری قیادت نے دی تھی، حلیم عادل شیخ نئے قائد حزب اختلاف ہوں گے، انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ یاد رہے کہ فردوس شمیم نقوی نے قائد حزب اختلاف کی نشست سے استعفے کا اعلان کیا تھا، ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ نئے قائد حزب اختلاف ہوں گے، تاہم ایم کیو ایم نے حلیم عادل کی نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ فردوس شمیم نقوی کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 911278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش