0
Wednesday 20 Jan 2021 15:37

پاکستان امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، جوبائیڈن فارن ریلیشنز کمیٹی کے متحرک اور فعال رکن رہ چکے، جوبائیڈن جنوبی ایشیائی خطے کے حوالے سے واضح رائے رکھتے ہیں۔ نجنی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئی امریکی انتظامیہ اور پاک امریکا تعلقات سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ 80 لاکھ نہتے مظلوم کشمیریوں کو بھارتی محاصرے سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اس صورت حال کی نشاندہی دنیا کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے جس طرح یورپی اور برطانوی پارلیمنٹ میں آواز آٹھائی گئی، جلد امریکی پارلیمنٹ میں بھی اس کی بازگشت سنائی دے گی۔ شاہ محمود قریشی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور نئی امریکی انتظامیہ کے نکتہ نظر میں مطابقت ہے، نئی امریکی انتظامیہ کا چین کے ساتھ رویہ محاذ آرائی کا نہیں بلکہ مسابقت کا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش