QR CodeQR Code

غیرملکی فنڈنگ کیس پر عمران خان 6 سال سے این آر او پر ہیں، احسن اقبال

20 Jan 2021 15:44

الیکشن کمیشن کے دفتر کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی تحقیقات فوری مکمل ہونی چاہیے، فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا۔ الیکشن کمیشن کے دفتر کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی تحقیقات فوری مکمل ہونی چاہیے، غیرملکی فنڈنگ کیس پر عمران خان 6 سال سے این آر او پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف انداز میں فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ نمٹائے گا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا، پی ٹی آئی بھی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پر پرچے کاٹ رہی ہے، جب اس کیس کا فیصلہ ہوگا تو 24 گھنٹے میں ان کی نااہلی ہو گی۔
 


خبر کا کوڈ: 911297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911297/غیرملکی-فنڈنگ-کیس-پر-عمران-خان-6-سال-سے-این-آر-او-ہیں-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org