QR CodeQR Code

علی رضا عابدی قتل کیس، ملزمان کا کال ڈیٹا عدالت میں پیش

20 Jan 2021 20:08

پولیس کے مطابق علی رضا عابدی کے قتل کیلئے نامعلوم شخص نے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیئے، مقتول کے قتل ميں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل جلا دی گئی۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سرگرم رہنماء علی رضا عابدی کو 25 دسمبر 2018ء کو گھر کے باہر قتل کر ديا گيا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماء علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث ملزمان کا کال ریکارڈ ڈیٹا عدالت میں پیش کر دیا۔ کراچی کی عدالت میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء علی رضا عابدی کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے گرفتار ملزمان فاروق، غزالی، ابوبکر، عبدالحسیب کو عدالت میں پیش کیا جبکہ ان کا کال ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو کال کے ڈیٹا ریکارڈ کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے عدالت نے مقدمہ میں مفرور 4 دہشت گردوں کو اشتہاری قرار دیا، جن میں حسنین، بلال، غلام مصطفیٰ اور فیضان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق عدالت نے مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے ہیں۔ پولیس کے مطابق علی رضا عابدی کے قتل کے لئے نامعلوم شخص نے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیئے، مقتول کے قتل ميں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جلا دی گئی۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سرگرم رہنماء علی رضا عابدی کو 25 دسمبر 2018ء کو گھر کے باہر شہید کر ديا گيا تھا۔


خبر کا کوڈ: 911342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911342/علی-رضا-عابدی-قتل-کیس-ملزمان-کا-کال-ڈیٹا-عدالت-میں-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org