0
Wednesday 20 Jan 2021 22:38

خفیہ اطلاع کے لیک ہونے پر مودی کو وضاحت پیش کرنی چاہئے، کانگریس

خفیہ اطلاع کے لیک ہونے پر مودی کو وضاحت پیش کرنی چاہئے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے بالاکوٹ ہوائی حملے کو قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پورے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نریندر مودی کو ملک کے وقار پر لگے یہ داغ دھونے کے لئے سامنے آنا چاہیئے۔ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈران اور سابق مرکزی وزراء اے کے انٹونی، غلام نبی آزاد، سشیل کمار شنڈے، سلمان خورشید اور پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے بدھ کو یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صحافی ارنب گوسوامی اور بی اے آر سی، نجی نیوز چینلز کی ریگولیٹری اتھارٹی بی اے آرسی کے سابق چیف ایکزی کیٹیو افسر پارتھیو داس گپتا کے درمیان بالاکوٹ ہوائی حملے کے سلسلے میں جو وائٹس ایپ چیٹ سامنے آئے ہیں وہ قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے اور اس پورے معاملے کی فوری جانچ ہونی چاہیئے۔

کانگریس لیڈروں کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ ہوائی حملے کے بارے میں کسی صحافی کو جاننا غیر معمولی بات تھی، کسی بھی فوجی کارروائی کے بارے میں اطلاعات انتہائی خفیہ ہوتی ہیں اور صرف پانچ افراد ہی جن میں وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر دفاع، ائر فورس کے چیف اور قومی سلامتی کے مشیر واقف ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پانچ افراد کے علاوہ ان اطلاعات کا افشا کرنا سنگین جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ارنب کو بالاکوٹ فضائی حملے کے بارے میں کیسے پتہ چلا اور قومی سلامتی سے متعلق معاملہ کو کس طرح لیک کیا گیا ، اس کی تحقیقات ضروری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش