0
Wednesday 20 Jan 2021 20:17

وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف نیب ریفرنس، صوبائی وزراء نیب پر برس پڑے

وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف نیب ریفرنس، صوبائی وزراء نیب پر برس پڑے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف نیب ریفرنس پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے سوال کیا کہ بجلی پیدا کرنا اور عوام کو سستی مہیا کرنے پر نیب ریفرنس بنتا ہے؟ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف نیب ریفرنس پر سندھ حکومت کے وزراء نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ریفرنس نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے جس میں کوئی ثبوت نہیں، سندھ حکومت کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نوری آباد پاور پلانٹ سے کراچی کو سستی بجلی مل رہی ہے، عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے پر نیب کیس کیوں بنتا ہے؟ وزیر تعلیم و محنت سعید غنی کا کہنا تھا کہ نیب انتقامی کارروائیوں کیلئے حکومت کا آلہ ہے، جو ان کی نااہلی بے نقاب کرے اس کے خلاف کارروائی شروع ہو جاتی ہے۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹتے، نیب ریفرنس پر وزیراعلیٰ کو بلایا گیا تو پیش ہونگے، تاحال نیب کی جانب سے ریفرنس کے حوالے سے بتایا گیا نہ ہی احتساب عدالت نے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ کے لئے این آر او مانگا ہے نہ مانگیں گے۔
خبر کا کوڈ : 911345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش