QR CodeQR Code

بھارت اور سنگاپور نے سمندری شعبے میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے

20 Jan 2021 22:38

میٹنگ کے بعد دونوں لیڈروں کی ورچوول موجودگی میں سب میرین ریسکیو اسپورٹ اینڈ کوآپریشن کے میدان میں ایک اہم معاہدے پر دستخظ کئے۔ میٹنگ میں سکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی بحریہ نے سنگاپور بحریہ کے ساتھ سب میرین ریکسیو اسپورٹ اینڈ کارپوریشن شعبے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور سنگاپور وزیر دفاع ڈاکٹر این جی انگ ہین کے درمیان ورچوئل طریقے سے ہوئے پانچویں مذاکرات کے بعد اس سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ دونوں وزرائے دفاع نے بھارت سنگاپور وزرائے خارجہ مذاکرات کے دوران دفاع کے شعبے میں کووڈ وباء کے باوجود مسلسل بڑھ رہے تعاون پر اطمینان ظاہر کیا۔ دونوں وزرائے دفاع نے گزشتہ کئی برسوں سے دفاع سے متعلق مختلف شعبوں میں چلے آرہے دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور اسے اور زیادہ جامع اور وسیع کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔ انہوں نے دفاعی ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے علاوہ نئے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے بعد دونوں لیڈروں کی ورچوول موجودگی میں سب میرین ریسکیو اسپورٹ اینڈ کوآپریشن کے میدان میں ایک اہم معاہدے پر دستخظ کئے۔ میٹنگ میں سکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار بھی موجود تھے۔ راجناتھ سنگھ نے کورونا وباء سے نمٹنے میں سنگاپور کی مسلح افواج کے رول کی ستائش کی۔


خبر کا کوڈ: 911346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911346/بھارت-اور-سنگاپور-نے-سمندری-شعبے-میں-تعاون-کے-سمجھوتے-پر-دستخط-کئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org