QR CodeQR Code

فارن فنڈنگ کیس ن لیگ کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے، فیاض چوہان

20 Jan 2021 20:21

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اور نواز شریف سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر گھومتے رہے، آج پی ٹی آئی اور بی جے پی پر ساز باز کا الزام لگانے والی کی اپنی بیٹی کی شادی میں مودی بغیر ویزہ کے پاکستان آیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان اپنے بے سروپا بیانات کے باعث رسوائی اور جگ ہنسائی کی علامت بن چکی ہیں۔ انہوں نے اپنی پارٹی کا بیڑہ غرق کر دیا، فارن فنڈنگ کیس ن لیگ کے گلے کی ہڈی بن چکا جسے اب نہ نگل سکتے ہیں اور نہ ہی اُگل سکتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نریندر مودی اور نواز شریف سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر گھومتے رہے، آج پی ٹی آئی اور بی جے پی پر ساز باز کا الزام لگانے والی کی اپنی بیٹی کی شادی میں مودی بغیر ویزہ کے پاکستان آیا تھا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس سے پہلے موصوفہ نے لاہور میں روٹی 30 روپے ہونے کا دعوٰی کر کے اپنا مذاق بنوایا تھا، بیگم صفدر اعوان کا لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہونے کا دعوٰی بھی غلط ثابت ہو چکا ہے، جبکہ انہی کے وکیل نے پاناما کیس میں بیگم صفدر اعوان کی جائیدادوں کی لمبی فہرست پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا عوام لٹیروں کو مسترد کر چکے ہیں، یہ ہزار جلسے بھی کرلیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور چوروں کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 911347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911347/فارن-فنڈنگ-کیس-ن-لیگ-کے-گلے-کی-ہڈی-بن-چکا-ہے-فیاض-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org