0
Wednesday 20 Jan 2021 20:47

بی ایل اے کا انتہائی اہم دہشتگرد کمانڈر افغانستان میں ہلاک

بی ایل اے کا انتہائی اہم دہشتگرد کمانڈر افغانستان میں ہلاک
اسلام ٹائمز۔ دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا اہم کمانڈر آقا جنرل شمشاد بلوچ نامعلوم افراد کے ہاتھوں مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان میں بی ایل اے کا ٹاپ کمانڈر آقا جنرل شمشاد بلوچ جو پورے افغانستان میں بی ایل اے ٹریننگ کیمپوں کا سربراہ بھی تھا، افغانستان میں نامعلوم افراد نے ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق شمشاد بلوچ نے بھارت بھی میں 3 سال گزارے اور وہاں سے تربیت حاصل کی تھی، واضح رہے کہ ان دو ہفتوں میں افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے 5 اور بی ایل اے کے 3 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش