QR CodeQR Code

بی ایل اے کا انتہائی اہم دہشتگرد کمانڈر افغانستان میں ہلاک

20 Jan 2021 20:47

ذرائع کے مطابق شمشاد بلوچ نے بھارت بھی میں 3 سال گزارے اور وہاں سے تربیت حاصل کی تھی، واضح رہے کہ ان دو ہفتوں میں افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے 5 اور بی ایل اے کے 3 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا اہم کمانڈر آقا جنرل شمشاد بلوچ نامعلوم افراد کے ہاتھوں مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان میں بی ایل اے کا ٹاپ کمانڈر آقا جنرل شمشاد بلوچ جو پورے افغانستان میں بی ایل اے ٹریننگ کیمپوں کا سربراہ بھی تھا، افغانستان میں نامعلوم افراد نے ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق شمشاد بلوچ نے بھارت بھی میں 3 سال گزارے اور وہاں سے تربیت حاصل کی تھی، واضح رہے کہ ان دو ہفتوں میں افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے 5 اور بی ایل اے کے 3 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 911352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911352/بی-ایل-اے-کا-انتہائی-اہم-دہشتگرد-کمانڈر-افغانستان-میں-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org