?>?> گورنر پنجاب چودھری سرور یو اے ای روانہ ہو گئے - اسلام ٹائمز
0
Wednesday 20 Jan 2021 21:30

گورنر پنجاب چودھری سرور یو اے ای روانہ ہو گئے

گورنر پنجاب چودھری سرور یو اے ای روانہ ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور چار روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے۔ چودھری محمد سرور یو اے ای میں اہم حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب یو اے ای کی قیادت سے پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت کے حوالے سے احتجاج ریکارڈ کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چودھری سرور کو وزیراعظم عمران خان نے خصوصی پیغام دے کر بھیجا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر طاہر اشرفی سعودی عرب گئے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستان پر دباو ڈال رہے تھے، پاکستان کے صاف انکار کے بعد دونوں ممالک پاکستان میں سیاسی بحران کو فروغ دے رہے ہیں جس پر گورنر پنجاب چودھری سرور اور حافظ طاہر اشرفی کو دونوں ممالک بھیجا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش