QR CodeQR Code

حکومت قومی ہیرو علی سدپارہ کے ٹو سر کرنے کی مہم میں مدد فراہم کرے، سعدیہ دانش

20 Jan 2021 21:47

ایک بیان میں رکن جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ علی سدپارہ اور ان کے بیٹے نے محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود جس ہمت کے ساتھ کے ٹو سر کر کے گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کا نام روشن کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے جس پر ان کے حوصلے اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رُکن گلگت بلتستان اسمبلی و  صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے جاری بیان میں کہا کہ علی سدپارہ اور ان کے بیٹے نے محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود جس ہمت کے ساتھ کے ٹو سر کر کے گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کا نام روشن کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے جس پر ان کے حوصلے اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت علی سدپارہ اور ان کے بیٹے کو اس مشن میں کامیاب ہونے تک پوری مدد فراہم کرے تاکہ ایسے سپوت اس خطے کا نام روشن کر سکے۔ ایک بیان میں سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے گلگت بلتستان میں ونٹر ٹوریزم کو بھی فروغ ملے گا۔ علی سدپارہ اپنے مشن پر ضرور کامیاب ہوگا۔

 سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ حکومت مالی معاونت سمیت ہر قسم کی مدد فراہم کرے تاکہ علی سدپارہ کی حوصلہ افزائی ہو سکے جو اس خطے کا نام روشن کرنے کے لئے محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے جس مشن کو لیکر آگے بڑا ہے اس میں کامیابی ہوئی تو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوگا۔ صوبائی حکومت بھی وفاقی حکومت کی طرح سیاحت کے فروغ کے لئے رٹ لگا رہی ہے مگر عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کے ڈھائی سال اختتام ہوئے مگر سیاحت کے شعبے میں لیکچرز کے علاوہ خاطر خواہ اقدامات نہیں ہوئے۔ اسی طرح صوبائی حکومت بھی وفاقی حکومت کی طرح گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں اقدامات اور اصلاحات کے لئے بلند بانگ دعوے کر رہے ہیں مگر وفاقی حکومت کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت سے کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 911356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911356/حکومت-قومی-ہیرو-علی-سدپارہ-کے-ٹو-سر-کرنے-کی-مہم-میں-مدد-فراہم-کرے-سعدیہ-دانش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org