0
Wednesday 20 Jan 2021 21:46

غزہ پر غاصب صیہونی رژیم کے وسیع حملے

غزہ پر غاصب صیہونی رژیم کے وسیع حملے
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم نے ایک مرتبہ پھر فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کو وسیع حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں و توپخانے کی جانب سے منگل کی رات غزہ کے متعدد مرکزی، شمالی و جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ صیہونی حملوں میں غزہ کے مرکزی علاقوں المغازی و البریج، شمالی علاقوں بیت حانون و الزیتون اور جنوبی علاقے خان یونس پر متعدد بار بمباری کی گئی ہے۔ غاصب صیہونی رژیم کا دعوی ہے کہ اس نے اپنے حملوں کے دوران غزہ کی مزاحمتی تحریک حماس کے متعدد واچ ٹاورز کو نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش