QR CodeQR Code

غزہ پر غاصب صیہونی رژیم کے وسیع حملے

20 Jan 2021 21:46

صیہونی حملوں میں غزہ کے مرکزی علاقوں المغازی و البریج، شمالی علاقوں بیت حانون و الزیتون اور جنوبی علاقے خان یونس پر متعدد بار بمباری کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم نے ایک مرتبہ پھر فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کو وسیع حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں و توپخانے کی جانب سے منگل کی رات غزہ کے متعدد مرکزی، شمالی و جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ صیہونی حملوں میں غزہ کے مرکزی علاقوں المغازی و البریج، شمالی علاقوں بیت حانون و الزیتون اور جنوبی علاقے خان یونس پر متعدد بار بمباری کی گئی ہے۔ غاصب صیہونی رژیم کا دعوی ہے کہ اس نے اپنے حملوں کے دوران غزہ کی مزاحمتی تحریک حماس کے متعدد واچ ٹاورز کو نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 911357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911357/غزہ-پر-غاصب-صیہونی-رژیم-کے-وسیع-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org