0
Wednesday 20 Jan 2021 22:09

ٹرمپ اور پمپیو کی پابندیاں ایران میں ہزاروں افراد کی موت کا باعث بنی ہیں، ایلہان عمر

ٹرمپ اور پمپیو کی پابندیاں ایران میں ہزاروں افراد کی موت کا باعث بنی ہیں، ایلہان عمر
اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن نے 45ویں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے خاتمے کے موقع پر جاری ہونے والے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کے وزیر خارجہ مائیک پمپیو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ شخص عفریت ہے!، ہمیں اس کے ظلم و ستم کے باعث رنج اٹھانے والے دسیوں لاکھ افراد کو ہرگز نہیں بھولنا چاہئے! ایلہان عمر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پمپیو نے ایران کے خلاف کچل دینے والی پابندیاں عائد کرنے کے لئے وسیع لابی کی جبکہ ان (امریکی) پابندیوں نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران ان  (ایرانیوں) میں سے بہت سوں کو ضروری ادویات سے محروم کر دیا جس کے باعث ہزاروں افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

امریکی سینیٹر نے اپنے پیغام میں تاکید کی کہ (غیر قانونی و ظالمانہ امریکی پابندیوں کے باعث) اس وقت ایران نہ صرف اجازت دیئے گئے میزان سے 12 گنا زیادہ افزودہ یورینیم حاصل کر چکا ہے بلکہ پہلے کسی بھی وقت سے بڑھ کر طاقتور بھی ہو گیا ہے۔ عمر ایلہان نے لکھا کہ اس (پمپیو) نے سعودی عرب کو 290 ارب ڈالر کا اسلحہ بیچا ہے جبکہ سعودی عرب انسانی حقوق کے حامیوں اور سیاسی اصلاح کے طلبگاروں کو جیلوں میں ڈالنے اور گرفتار و قتل کرنے میں مسلسل مصروف ہے۔ امریکی سینیٹر نے لکھا کہ سعودی عرب؛ بمباری، محاصرے، بھوک دینے اور یمن پر مسلط کردہ اپنی جنگ میں ہزاروں یمنی شہریوں کو قتل کرنے میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 911361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش