0
Wednesday 20 Jan 2021 22:42

غیرقانونی یہودی بستیوں کی حمایت پر ڈیوڈ فرائیڈمین کیخلاف قانونی کارروائی کرینگے، رام اللہ

غیرقانونی یہودی بستیوں کی حمایت پر ڈیوڈ فرائیڈمین کیخلاف قانونی کارروائی کرینگے، رام اللہ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فرائیڈمین (David Melech Friedman) کی جانب سے قدس شریف میں تعمیر کی جانے والی غیر قانونی یہودی بستیوں کو تسلیم کر لئے جانے پر مبنی متنازعہ بیان کی اشاعت پر فلسطینی وزارت خارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ وہ ڈیوڈ فرائیڈمین کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔ فلسطینی سرکاری خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ کے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ قدیمی حصے اور سلوان نامی قصبے سمیت پورا مشرقی قدس فلسطینی اراضی کا حصہ ہے جو سال 1967ء میں اسرائیل کے قبضے میں چلا گیا تھا جبکہ مشرقی قدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے!

رپورٹ کے مطابق اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ڈیوڈ فرائیڈمین کا بیان  بین الاقوامی قوانین، (اقوام متحدہ کی) قراردادوں اور سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی ہے جبکہ قانونی مشیروں اور مربوط اداروں کی مدد سے غیر قانونی یہودی بستیوں کے حامی ڈیوڈ فرائیڈمین کے خلاف عالمی عدالت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فرائیڈمین کے اظہارات ناجائز یہودی بستیوں کو تسلیم کرنے پر مبنی ہونے کے باعث غیر قانونی اور سراسر غلط ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں امریکی سفیر نے اپنے متنازعہ بیان میں مشرقی قدس شریف کے مرکزی اور مسجد الاقصی کے جنوبی علاقے میں "قصبۂ داؤد" نامی یہودی بستی کی تعمیر پر تاکید کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 911371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش