0
Wednesday 20 Jan 2021 23:04

امریکہ نے شام و عراق میں نئی خانہ جنگی کا منصوبہ بنا رکھا ہے، ہادی قبیسی

امریکہ نے شام و عراق میں نئی خانہ جنگی کا منصوبہ بنا رکھا ہے، ہادی قبیسی
اسلام ٹائمز۔ معروف لبنانی تجزیہ نگار و سینیئر صحافی ہادی قبیسی نے عراق و شام میں وسیع تخریب کاری و عدم استحکام پر مبنی امریکی سازش سے پردہ اٹھایا ہے۔ عرب ای مجلے المعلومہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہادی قبیسی نے تاکید کی ہے کہ امریکہ داعش اور "جوکر" کے نام سے معروف ہو جانے والے اپنے نئے ہتھیار کے ذریعے عراق و شام میں ایک نئی اور انتہائی خطرناک خانہ جنگی چھیڑنا چاہتا ہے۔ معروف لبنانی تجزیہ نگار نے کہا کہ امریکہ اس کوشش میں ہے کہ کسی طرح داعشی دہشتگردوں کو شامی جیلوں سے نکال کر شام کے جنوبی علاقوں میں مختلف قسم کی دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال کرے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکی موجودگی خطے میں ہونے والے دھماکوں اور آنے والے نت نئے بحرانوں کی اصلی وجہ ہے جبکہ عائد ہونے والی غیر قانونی امریکی پابندیاں اس کے علاوہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش