0
Wednesday 20 Jan 2021 23:04

جوبائیڈن کیساتھ ملکر پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کا منتظر ہوں، عمران خان

جوبائیڈن کیساتھ ملکر پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کا منتظر ہوں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملکر پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کا منتظر ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جو بائیڈن کو امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارت، معیشت، موسمیاتی تبدیلی کو روکنے، عوامی صحت بہتر بنانے، بدعنوانی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن کے قیام کے لیے بھی امریکہ کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش