0
Wednesday 20 Jan 2021 23:29

امریکا مداخلت پسندی کی پالیسی کا متحمل نہیں ہوسکتا، صدر جو بائیڈن

ہماری حکومت کیلئے کورونا وائرس اور سفید فام برتری سب سے بڑا چیلنج ہونگے
امریکا مداخلت پسندی کی پالیسی کا متحمل نہیں ہوسکتا، صدر جو بائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد دنیا میں اپنے اتحادیوں اور ملک کے اندر مختلف طبقات کے مابین پیدا ہونے والی دوریوں کو ختم کرنے کے لیے کوششوں کا اعلان کیا ہے۔ تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ آج شخصیات کی نہیں جمہوری عمل کی فتح ہوئی، جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ جمہوریت بہت قیمتی ہونے کے ساتھ نازک بھی ہے۔ میں امریکی آئین کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔ آج ہم ایک امیدوار نہیں، خاص مقصد کی کامیابی منا رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے کیپٹل ہل پر حملے نے جمہوریت کی بنیادیں ہلا دیں۔ امریکا کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ امریکا عظیم لوگوں کا ملک ہے۔ ہم نے جنگوں اور مشکل حالات میں مل کر مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نفرت، تعصب، نسل پرستی، انتہاء پسندی کا سامنا ہے۔ ہماری حکومت کے لیے کورونا وائرس اور سفید فام برتری سب سے بڑا چیلنج ہوں گے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ کورونا نے جتنے امریکیوں کی جانیں لیں، اتنا نقصان ہمارا جنگوں میں نہیں ہوا۔ کورونا سے امریکا میں بےروزگاری بڑھی، معیشت متاثر ہوئی۔ ہم متحد ہوکر ہی دہشت گردی اور کورونا کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ خارجہ پالیسی کے حوالے سے جو بائیڈن نے کہا کہ وہ اتحادیوں سے پیدا ہونے والی دوریاں ختم کریں گے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے تعاون کو فروغ دیں گے۔ امریکا دخالت پسندی کی پالیسی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا کو ایک بار پھر صف اول کی طاقت بنا سکتے ہیں۔ امریکا کو تاریخ، عقیدے اور دلیل کے ساتھ متحد کریں گے۔ ہم ایک بار پھر امریکا کو دنیا میں اچھائی کی سب سے بڑی طاقت بنائیں گے۔ ہم سب کا ایک ہونا ہی آگے جانے کا راستہ ہے۔ اختلافات کے باوجود ہم ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ہم پر یقین رکھتے ہیں، ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ ہمیں اختلافات کو جنگ میں نہیں بدلنا چاہیئے۔ دنیا امریکا کو دیکھ رہی، ہم امن کیلیے مضبوط پارٹنر ثابت ہوں گے۔ تشدد کے بغیر تحمل، برداشت سے بھی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش