0
Wednesday 20 Jan 2021 23:57

عراق، 2 امریکی فوجی قافلے بم حملوں کا شکار

عراق، 2 امریکی فوجی قافلے بم حملوں کا شکار
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عراق میں قابض امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلے سڑک کنارے نصب بموں کا شکار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلا امریکی فوجی قافلہ عراق کے مرکز میں واقع یوسفیہ-بغداد ہائی وے پر بم حملے کا شکار ہوا جس کے باعث قافلے میں موجود متعدد امریکی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق دوسرا امریکی فوجی قافلہ صوبہ بغداد کے "ابوغریب" نامی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنا ہے جبکہ عراقی مزاحمتی تحریک "قاصم الجبارین" نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 911388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش