0
Tuesday 19 Jan 2021 23:59

غزہ کی پٹی سے یہودی بستی کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، صیہونی اخبار

غزہ کی پٹی سے یہودی بستی کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، صیہونی اخبار
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارانوت (Yedioth Ahronoth) نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ کے ذریعے "ناحل عوز" نامی غیرقانونی یہودی بستی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ غزہ سے فائر ہونے والا یہ راکٹ ناحل عوز نامی (غیر قانونی) یہودی بستی میں ایک کھلی جگہ پر گرا ہے جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم میڈیا کا کہنا ہے کہ اس راکٹ حملے کے باعث پوری یہودی بستی میں خطرے کے الارم بج اٹھے جس کے باعث غاصب صیہونی آبادکار زیرزمین پناہ گاہوں میں جا گھسنے پر مجبور ہو گئے۔

خبر کا کوڈ : 911392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش