0
Thursday 21 Jan 2021 00:27

لکی مروت، جیل کے باہر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

لکی مروت، جیل کے باہر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں جیل کے باہر فائرنگ سے راہ گیر سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لکی مروت ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہونے والے دو قیدیوں پر مخالف گروپ نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں راہ گیر سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد زخمی ہوئے، ہلاک والے دونوں افراد جیل سے رہا ہوکر نکلے تھے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں تین راہ گیر بھی شامل ہیں۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا, جہاں زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب فائرنگ سے جاں بحق افراد کے ورثاu نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سے پنجاب کو ملانے والی سڑک کو بند کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 911393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش