QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کا دورہ جنوبی وزیرستان، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و اعلانات

21 Jan 2021 02:51

وزیرِاعظم نے وانا میں مقامی آبادی کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے قائم شدہ کیڈٹ کالج وانا کے توسیعی منصوبے کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے جنوبی وزیرستان کی آبادی کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کیلئے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں چیک بھی تقسیم کئے.


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم عمران خان نے قبائلی اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ کے ویژن کے تحت جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا، وزیرِاعظم نے وانا میں مقامی آبادی کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے قائم شدہ کیڈٹ کالج وانا کے توسیعی منصوبے کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے جنوبی وزیرستان کی آبادی کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کیلئے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں چیک بھی تقسیم کئے، اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو احساس پروگرام کے ڈیجیٹل سروے پر بریفنگ بھی دی گئی۔وزیرِ اعظم نے وانا میں مقامی قبائلی عمائدین سے ملاقات بھی کی، اسکے ساتھ ساتھ کامیاب جوان پروگرام کی قرضہ جات سکیم اور یوتھ انٹرپنیورشپ سکیم کے تحت میرٹ پر آنے والے مقامی نوجوانوں میں چیک تقسیم کئے۔ وزیرِ اعظم نے اسکے بعد مولا خان سرائے میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کا افتتاح بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 911415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911415/وزیراعظم-عمران-خان-کا-دورہ-جنوبی-وزیرستان-ترقیاتی-منصوبوں-افتتاح-اعلانات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org