0
Thursday 21 Jan 2021 07:27

فنڈز کی جانچ پڑتال کیلئے 19 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری

فنڈز کی جانچ پڑتال کیلئے 19 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے فنڈز کی جانچ پڑتال کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 19 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شاہ خاور پیش ہوئے، اس موقع پر الیکشن کمیشن پولیٹکل فنانس ونگ کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں پیش کر دی گئی۔ کمیشن نے رپورٹ پی ٹی آئی کے وکیل کے حوالے کرنے کی ہدایت کر دی، الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ رپورٹ کا جائزہ لے کر اپنے اعتراضات دائر کرسکتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 19 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔
 
خبر کا کوڈ : 911423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش