QR CodeQR Code

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ

21 Jan 2021 07:41

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گیریژن افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور کثیرالجہتی خطرات سے نمٹنے کےلیے افسران و جوانوں کی پروفیشنلزم اور مادر وطن کے دفاع کے جذبے کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گیریژن افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور کثیرالجہتی خطرات سے نمٹنے کےلیے افسران و جوانوں کی پروفیشنلزم اور مادر وطن کے دفاع کے جذبے کو سراہا۔ آرمی چیف نے افسران و جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 911426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911426/جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-نے-سیالکوٹ-گیریژن-کا-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org