QR CodeQR Code

پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات پر توجہ دوں گا، جنرل لائڈ آسٹن

21 Jan 2021 08:16

سینیٹ کی جانب سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کئی اہم امور پر باہمی تعاون کو فروغ دیں گے، پاکستان، افغانستان میں ہر قسم کے امن عمل میں اہم اتحادی ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نامزد وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن نے پاکستان کے ساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کئی اہم امور پر باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ جوبائیڈن کی جانب سے نامزد وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن نے یہ بات امریکی سینیٹ کمیٹی میں سماعت کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کئی اہم امور پر باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں ہر قسم کے امن عمل میں اہم اتحادی ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔ امریکا کی درخواست پر اسلام آباد نے افغانستان میں قیام امن کے لئے مثبت اقدامات اٹھائے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو ایک ضروری ساتھی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ جوبائیڈن انتظامیہ افغانستان کے امن عمل کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کی روک تھام کیلئے بھی کام کرے گی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان، افغانستان میں کسی بھی امن عمل کے لیے ایک انتہائی ضروری ساتھی ہے۔ سینیٹ کی جانب سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات پر توجہ دوں گا، اس میں فوجی تعلیم وتربیت فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کے فوجی رہنماؤں کی تربیت بھی شامل ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 911430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911430/پاکستان-اور-امریکا-کے-مشترکہ-مفادات-پر-توجہ-دوں-گا-جنرل-لائڈ-ا-سٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org