0
Thursday 21 Jan 2021 08:39
فارن فنڈنگ کا پنڈورا باکس کھل گیا تو لوگ پاناما لیکس کو بھول جائیں گے

نواز شریف نے سعودی عرب، اسامہ، شیخ صواف اور مولانا فضل الرحمن نے قذافی اور صدام حسین سے فنڈنگ لی، حافظ حسین احمد

نواز شریف نے سعودی عرب، اسامہ، شیخ صواف اور مولانا فضل الرحمن نے قذافی اور صدام حسین سے فنڈنگ لی، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینیئر رہنماء اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کے حوالے سے تمام جماعتوں کے ساتھ انصاف کرے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا پورا پنڈورا باکس کھل گیا تو لوگ پاناما لیکس کو بھول جائیں گے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ نون کے نواز شریف نے بھی سعودی عرب، اسامہ بن لادن، شیخ صواف اور مولانا فضل الرحمن نے لیبیا کے کرنل معمر قذافی اور عراق کے صدام حسین سے بھرپور امداد حاصل کی تھی، اس لیے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کے ساتھ انصاف کرے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے تو 6 سال تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں لگا دیئے پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتوں کیلئے نامعلوم کتنا وقت لے گا۔ انہوں نے کہا کہ 25 جنوری کو کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش