QR CodeQR Code

حکومتیں بدتہذیبی اور بدزبانی سے نہیں شعور اور سمجھ سے چلتی ہیں، نئیر بخاری

21 Jan 2021 08:50

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما نے کہا کہ قبائل کے نمائندگان کو پارلیمنٹ اور کابینہ میں شامل کرنا اور فاٹا اصلاحات پیپلز پارٹی کے کارنامے ہیں، تعمیر و ترقی، لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبہ کا اعلان نہ ہونا حکومت کی غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام الناس کے مسائل و مصائب اجاگر کرتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صفر کارکردگی والے وزیراعظم این آر او کا راگ الاپتے ہیں، حکومتیں بدتہذیبی بدزبانی سے نہیں شعور اور سمجھ سے چلتی ہیں، نفرتیں بانٹنا آمرانہ رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائل کے نمائندگان کو پارلیمنٹ اور کابینہ میں شامل کرنا اور فاٹا اصلاحات پیپلز پارٹی کے کارنامے ہیں، ان علاقوں کی تعمیر و ترقی، لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبہ کا اعلان نہ ہونا حکومت کی غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے، چور چور کا راگ الاپنے والے وزیراعظم کی پارٹی کو فارن فنڈنگ کیس میں ہیرا پھیری کا سامنا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 911435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911435/حکومتیں-بدتہذیبی-اور-بدزبانی-سے-نہیں-شعور-سمجھ-چلتی-ہیں-نئیر-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org