0
Thursday 21 Jan 2021 10:16

جے یو آئی آج کراچی میں "اسرائیل نامنظور ملین مارچ" نکالے گی

جے یو آئی آج کراچی میں "اسرائیل نامنظور ملین مارچ" نکالے گی
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) آج کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ نکالے گی، مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام آج کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ نکالا جائے گا، قافلہ سہراب گوٹھ سے چلے گا اور نمائش پہنچے گا، پیپلز چورنگی سے کوریڈور تھری ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، ٹریفک پولیس نے متبادل روٹ پلان جاری کر دیا۔ رات گئے جامعہ انوار العلوم مہران ٹاؤن کورنگی کراچی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمٰن نے "اسرائیل نامنظور ملین مارچ" کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہمیں الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی، یہ حکومت ایک ایجنڈے کے تحت لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری کی پاداش میں ہم پر حملے کئے گئے، ہم مدارس کے طلباء کو قومی دھارے میں شامل کر رہے ہیں، تو لوگ پریشان ہیں اور اس سے منع کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے ٹی ٹی پی کی سپلائی لائن کو روک کر ثابت کیا کہ ہم محبِ وطن پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی جنگ تہذیبوں کی جنگ ہے، ہم نے بے خوف ہو کر حکمت اور دانائی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے، جسے لانے کیلئے یہودیوں نے 15 سال محنت کی ہے، عمران خان کے متعلق یہ باتیں ان کے نمائندے خود تسلیم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج ایک ناگزیر ادارہ ہے، ہم ان کو آئینی طور پر سپورٹ کریں گے اور فوج کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین اور بیت المقدس پر قبضہ ہوا ہے، جبکہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2018ء کے بعد جمعیت علمائے اسلام نے تنہا 14 ملین مارچ کئے، یہ حکومت ایک ایجنڈے کے تحت لائی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستان کو خطے میں تنہا کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش