0
Thursday 21 Jan 2021 10:41

سندھ پولیس کے مزید 199 افسر و جوان کورونا کا شکار

سندھ پولیس کے مزید 199 افسر و جوان کورونا کا شکار
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ 4 روز کے دوران سندھ پولیس کے مزید 199 پولیس افسر اور جوان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کے کورونا وائرس کے 199 کیس مثبت آئے ہیں، کورونا وائرس سے متاثرہ افسران اور جوانوں کی مجموعی تعداد 5246 ہوگئی۔ ترجمان نے بتایا کہ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 23 پولیس افسران اور جوان شہید ہو چکے ہیں، زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 614 ہے، ابتک 4609 افسران اور جوان صحت یاب ہوکر گھر جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جا رہا ہے اوراس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اورجوان خدمت انسانیت کیلئے انتہائی پُرعزم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش