0
Thursday 21 Jan 2021 11:03

میں فوری طور پر چار کام کرنے کیلئے مستعد ہوچکا ہوں، جو بائیڈن

میں فوری طور پر چار کام کرنے کیلئے مستعد ہوچکا ہوں، جو بائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر اور نائب صدر  نے اپنے منصب کا حلف اٹھاتے ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا مورچہ بھی سنبھال لیا۔ اپنی پہلی ٹوئٹ میں جو بائیڈن نے کہا کہ جس بحران کا ہمیں سامنا ہے، اس میں ضائع کرنے کے لیے کوئی وقت نہیں ہے، اسی وجہ سے آج اوول آفس سنبھال لیا ہے۔ جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ میں فوری طور پر چار کام کرنے کے لیے مستعد ہوچکا ہوں، ان میں کورونا وبا کا خاتمہ، عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا اور نسلی مساوات کو فروغ دینا شامل ہیں۔ دوسری جانب امریکا میں پہلی بار نائب صدر کے منصب کو سنبھالنے والی خاتون نائب صدر کمالہ ہیرس نے اپنی پہلہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ خدمت کے لیے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش