QR CodeQR Code

چاہتے ہیں ایران دوبارہ جوہری معاہدے میں شامل ہو، وائٹ ہائوس

21 Jan 2021 11:40

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی پہلی ترجیح دنیا بھر میں اتحادیوں سے تعلقات کی بحالی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران دوبارہ سے جوہری معاہدے میں شامل ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے سفارت کاری کے ذریعے ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر خدشات دور کرنے کے لیے کہا ہے۔ جین ساکی نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کی پہلی ترجیح دنیا بھر میں اتحادیوں سے تعلقات کی بحالی ہے۔خیال رہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی بھی کہہ چکے ہیں کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے بال اب امریکا کے کورٹ میں ہے، اگر امریکا نے معاہدے کی پاسداری کی تو ایران بھی معاہدے پر عمل کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 911455

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911455/چاہتے-ہیں-ایران-دوبارہ-جوہری-معاہدے-میں-شامل-ہو-وائٹ-ہائوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org