0
Thursday 21 Jan 2021 12:59

پی پی پنجاب کا ضمنی الیکشن میں (ن) لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان

پی پی پنجاب کا ضمنی الیکشن میں (ن) لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی پنجاب نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں دونوں سیٹوں این اے 75 اور پی پی 51 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اس کٹھ پتلی حکومت کا ہر قدم پر مقابلہ کریں گے۔ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) نے سندھ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 911476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش