0
Thursday 21 Jan 2021 13:20

پومپیو سمیت ٹرمپ کے کئی ساتھیوں پر چین نے پابندی عائد کر دی

پومپیو سمیت ٹرمپ کے کئی ساتھیوں پر چین نے پابندی عائد کر دی
اسلام ٹائمز۔ چین نے امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت ٹرمپ کےکئی ساتھیوں پر پابندی عائد کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 افراد پر پابندی عائد کی ہے جو امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے روز عائد کی گئی۔ چین نے امریکا کی جانب سے چین کے خلاف پے در پے لیے جانے والے ایکشن اور انہیں چینی اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے یہ پابندی عائد کی۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ان میں ٹرمپ کے سابق مشیر تجارت پیٹر نوارو، قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ برائن، مشرقی ایشیا کے لیے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈیوڈ اسٹیلول، سیکرٹری صحت الیکس ایزر اور اقوام متحدہ میں امریکا کے نمائندے کیلی کرافٹ بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چین نے ٹرمپ کے سب سے اہم ساتھیوں قومی سلامتی کے سابق مشیر جون بولٹن اور سابق مشیر اسٹیفن بینن پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان شخصیات کے خود غرض سیاسی مفادات اور چین سے نفرت نے یہ ظاہر کیا ہے ان کی نظر میں چینی اور امریکی عوام کے مفادات کی کوئی قدر نہیں جس وجہ سے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے لہٰذا یہ تمام شخصیات اور ان کے اہلخانہ کا چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں داخلہ فوری بند کر دیا گیا ہے۔ چین کا کہنا ہےکہ ان شخصیات کی کمپنیوں اور ان سے منسلک اداروں کے بھی چین کے ساتھ کاروبار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے چین کے اس اقدام کو مذموم اور بے نتیجہ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش